راولپنڈی۔سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی تھانہ کینٹ اور تھانہ وارث خان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی پوٹھوہار، ایس پی راول، متعلقہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز موجود تھے، سی پی او سید خالد ہمدانی نے شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کیے، سی پی او نے شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت کی، شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالہ اور بہترین سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے، سی پی او کی افسران کو ہدایت کی،سی پی او نے کہا کہ تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جارہا ہے، بہترین پبلک سروس ڈیلیوری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق شہریوں کے لئے بہترین پبلک سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جا رہا ہے، شہری کسی بھی شکایت کے لئے سی پی او کمپلینٹ سیل سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">