ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت اہم جلاس کا انعقاد

اسلام آباد ۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے ڈکیتی و راہزنی کے دوران مزاحمت پر شہر یو ں کو زخمی کر نے اور کا ر و مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تھا نہ کی سطح پر خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دیں، تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے سدباب کو یقینی بنایاجاسکے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت انسداد رابری و ڈکیتی یونٹ اور انسداد کار لفٹنگ سیل کے پولیس افسران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہو ا، اجلاس میں انچارج اے آر ڈی یو اور انچارج اے وی ایل سی سمیت پولیس افسران نے شرکت کی،اجلاس کے دوران ڈی آئی جی اسلام آباد نے ڈکیتی و راہزنی کے دوران مزاحمت پر شہر یو ں کو زخمی کر نے اور کا ر و مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے اے آر ڈی یو اور اے وی ایل سی کے پولیس افسران کی تھا نہ وائز ٹیمیں تشکیل دیں،انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے راہزنی،ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے کرائم کنٹرول ٹیموں کی کارکر دگی کا جا ئز ہ لیا،ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام ا فسران کو ہد ایا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ تشکیلی ٹیمیںڈکیتی و راہزنی کے دوران فائر نگ کرکے شہر یو ں کو زخمی کر نے اور کا ر و مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے تدارک کے لئے موثرکارروائیاں کریں گی، آ ئندہ جس علاقہ میں واردات ہو گی اس کا ذمہ دار متعلقہ افسرہو گا،تمام پولیس افسران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاو¿ن کو مزید مو ثر بنائیں، ڈ ی آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی پرافسران کو انعاما ت جبکہ ناقص کارکردگی پر سزا دی جائے گئی، تمام پولیس افسران شہریوں کے لئے سہولیات پیدا کریں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،اس میں کسی بھی قسم کی کو تاہی ناقابل برداشت ہے۔