اسلام آباد ۔اسلام آبادمیں ٹریفک کی روانی کے مربوط نظام کی بحالی کو یقینی بنانے اور شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کا جائزہ لیا، تمام افسران کو وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق ایس یس پی ٹریفک اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس کا انعقاد ہوا،اجلاس میں ایس پی ٹریفک سمیت تمام زونل ڈی ایس پیز،زونل انسپکٹر ز اور محرران نے شرکت کی،سی ٹی او اسلام آباد نے اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی کے مربوط نظام کی بحالی کو یقینی بنانے اور شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کا جائزہ لیا،انہوں نے اسلام آباد میں شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے ،روڈ ڈسپلن کو قائم کرنے،ٹریفک قوانین پر پابندی کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کاروائیوں کو مزید سخت اور مو¿ثر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں ،ایس یس پی ٹریفک نے کہا کہ تمام افسران دلجمعی اور خوش اخلاقی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں ،دفتری اوقات میں ٹریفک کی روانی کے ساتھ شاہراؤں پر شہریوں کی راہنمائی کو یقینی بنائیں،تمام افسران شہریوں کو ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کریں اور ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ڈرائیورز کے خلاف بھرپور قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">