راولپنڈی. پولیس نے قتل ، گاڑی چوری، کے ملزمان کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی. پولیس نے قتل ، گاڑی چوری، کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ،تھانہ وارث خان نے گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم عثمان بشیر کو گرفتار کرلیا ملزم سے مسروقہ کیری ڈبہ برآمد ہوا ،تھانہ جاتلی نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عمیر کو گرفتار کرلیا ملزم عمیر کی ایماء پر ملزمان نے مشکور الحق کو قتل کردیا واقعہ سابقہ دشمنی کی بناء پر پیش آیا جس کا مقدمہ 3 ماہ قبل درج کیا ۔اشتہاری کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ھے ۔

ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ کار و موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں