نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیر اعظم کےخطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور ان کا وفد احتجاجاً اجلاس سے واک کرگئے ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے بعد جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو خطاب کے لیے آئے، تو وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد نے احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ تین روز سے جاری اس اجلاس میں عالمی رہنماؤں نے فلسطین میں جاری بربریت کی شدید مذمت کی اور اسرائیلی مظالم کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ نیتن یاہو کے ڈائس پر آنے پر پاکستان سمیت دیگر ممالک نے بھی احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اجلاس سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">