لبنان۔حزب اللہ نے اپنے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے ایک روز قبل جنوبی بیروت میں حملہ کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ نصراللہ اپنی بیٹی اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ شہید ہوگئے۔حزب اللہ نے ابتدا میں اس خبر کی تصدیق نہیں کی تھی اور کہا تھا کہ ان کے سربراہ سے رابطہ ممکن نہیں رہا۔ تاہم، اب انہوں نے اپنی قیادت کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔اس سے متعلق اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیروت کے حملے میں حسن نصراللہ کی بیٹی زینب سمیت حزب اللہ کے تین رہنما بھی شہید ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نامعلوم محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے اور انہوں نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">