راولپنڈی پولیس نے قتل ، 15 پر بوگس کال ، 15 سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات ، منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی. پولیس نے قتل ، 15 پر بوگس کال ، 15 سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات ، منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ،تھانہ کہوٹہ نے 15 سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم بلال کو گرفتار کرلیا پولیس نے متاثرہ لڑکے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ دھمیال نے پولیس ہیلپ لائن 15 پربوگس کال کرنے والے ملزم ذولفقار کو گرفتار کرلیا ملزم نے 15 پر بوگس کال کی کہ ڈکیتی کی واردات ہورہی ہے دھمیال پولیس فوری موقع پر پہنچی ، تحقیقات کے بعد معاملہ لڑائی جھگڑے کا پایا ۔

تھانہ چکری نے بھانجی کو قتل کرنے والے ملزم اور سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا جن ملزم حیات خان اور اس کے سہولت کار اللہ دتہ شامل ہیں۔ ملزم نے گھریلو رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنی بھانجی کو قتل کردیا تھا ۔ ملزمان سے 3 پسٹل ، کربین اور ایمونیشن برآمد ہوئی ۔مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج ہوا ،پولیس نے 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جن میں ملزم ارسلان ، فہیم ، غلام شبیر ، زوہیب ، شامل ہیں ۔ ملزمان سے 4 کلو کے قریب چرس برآمد ہوئی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4 ملزمان بھی گرفتار کرلیے جن میں ملزم خالد ، قاسم ، محمد منان ، بشارت ، شامل ہیں ملزمان سے 4 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد ہوۓ ۔

سی پی او نے کہا کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا ذہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے کہا کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ ذیادتی اور استحصال ناقابل برداشت ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن شہریوں کی سہولت کے لیے ہے ، غلط استعمال پر قانونی کاروائی ہوسکتی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے .