بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر معصوم شہری سے 50لاکھ روپے ہتھیانے والا ایجنٹ گرفتار

ایف آئی اے اسلام آباد زون کی انسانی سمگلرز کیخلاف کاروائی۔بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر معصوم شہری سے 50 لاکھ روپے ہتھیانے والا ایجنٹ گرفتار۔ملزم اسامہ علی ولد جانداد پہ بغرض فراہمی کینیڈا امیگریشن فراڈ کرنے کا الزام ہے۔ملزم کو اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کے سب انسپکٹر محمد بلال نے گرفتار کیا۔

ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کےساتھ بغرض فراہمی امیگریشن دھوکہ دہی کے گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ملزم اسامہ علی ولد جانداد کے خلاف سال 2020 میں ایف آئی اے کو درخواست موصول ہوئی تھی
ملزم نےبغرض فراہمی کینیڈا امیگریشن درخواست گزار سے پچاس لاکھ وصول کرنے کے باوجود نہ تو ویزا لگایا اور دو سال کے انتظار کے بعد نہ ہی پیسے واپس کئے
جس پر ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا.ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے