راولپنڈی . پولیس نے قتل ، ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال ، ڈکیتوں، کو گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی . پولیس نے قتل ، ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال ، ڈکیتوں، کو گرفتار کرلیا،تھانہ آر اے بازار نے۔ ڈکیتی وارداتوں میں ملوث لیڈی سمیت 3 رکنی دانی گینگ گرفتار کرلیا جن ملزم سرغنہ دانش عرف دانی ، حامد ، ملزمہ سحرش شامل ہیں ، ملزمان سے وارداتوں میں چھینا گیا موٹرسائیکل ، نقدی برآمد ہوئی ، گینگ ارکان ریکی کرنے کے بعد وارداتیں کرتے تھے پولیس نے ملزمان کو شناخت پریڈ پر جیل بجھوا دیا ہے جس کے بعد اہم انکشافات کی متوقع ہے ۔

تھانہ ائیرپورٹ نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم وسیم کو گرفتار کرلیا ملزم نے 15 پر کال کر کے کہا کہ اس کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے جبکہ ملزم ذبیر نے 15 پر کال کر کے کہا کہ 2 نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر 10 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گۓ ہیں پولیس جب موقع پر پہنچی تو وہاں ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیا ،تھانہ جاتلی نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم ذیشان کو گرفتار کرلیا ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سابقہ دشمنی کی بناء پر عروج الحسن کو قتل کردیا تھا واقعی کا مقدمہ گزشتہ سال درج ہوا تھا ملزم کے باقی 2 ساتھی قبل ازیں پولیس گرفتار کرچکی ہے ۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ ڈکیتوں میں مطلوب گینگ کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ، شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سی نہیں بچ سکتے ، 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن شہریوں کی سہولت کے لیے ہے ، غلط استعمال کرنے پر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جاۓ گا ،ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزمان کے گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے ۔