سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میںشنگھائی کانفرنس کی تیاریوں اور جناح کنونشن کی تذئین وآرائش کیلئے جائزہ اجلاس

اسلام آباد۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ممبر ایڈمن، ممبر انجینئرنگ سمیت دیگرسینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد میں جاری بیوٹفیکشن پلان پر ہونے والی پیش رفت سمیت منعقد ہونے والی شنگھائی کانفرنس کی تیاریوں اور جناح کنونشن سینٹر (JCC) کی تزئین و آرائش کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے کو جناح کنونشن سینٹر کی مرمت، تزئین و آرائش اور شہر بھر میں کی جانے والی خوبصورتی کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ انٹرچینجز، اوور ہیڈ برجز، انڈر پاسسز اور پیڈسٹرین پلوں کو خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا ہے. بریفننگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ اہم سڑکوں کی تعمیر و مرمت بھی کی جارہی ہے تاکہ بین الاقوامی تقریب کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جاسکے.

اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کو کنونشن سینٹر کے اطراف اور اسلام آباد کی اہم شاہراہوں کے اطراف گرین بیلٹس اور میڈین سٹرپس پر جاری لینڈ اسکیپنگ اور ہارٹیکلچر کے کام کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا. انہیں بتایا گیا کہ شاہراؤں پرلین مارکنگ، اور کرب اسٹونز اور سائن بورڈز کی تنصیب کا کام بھی تیزی جاری ہے.

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے کی ٹیمیں فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنائیں اور ان کاموں کو مکمل کرنے کے لئے دن رات کام کریں۔بعد ازاں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے جناح کنونشن سینٹر میں جاری کام کا تفصیلی معائنہ بھی کیا۔

چیئرمین سی ڈی اے کو کنونشن سینٹر میں جاری تزئین و آرائش کے کا موں کے بارے میں آگاہ کیا گیا جو کنونشن سینٹر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے کئے جا رہی ہیں۔ انہوں نے کام کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور فوری طور پر معمولی نوعیت کے باقیماندہ کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہیں بتایا گیا کہ سی ڈی اے جناح کنونشن سینٹر کی پہلی منزل وزارت خارجہ (Mofa) کے حوالے کرنے جا رہا ہے جبکہ باقی حصے بھی معمولی کام مکمل ہونے کے بعد جلد وزارت خارجہ کے حوالے کر دیئے جائیں گے.

چیئرمین سی ڈی اے نے جدید ترین آلات جیسے SMD اسکرینیز، ڈیجیٹل بورڈز اور جدید کانفرنسنگ سسٹمز کی تنصیب کا بھی معائنہ کیا. مزید برآں انہوں نے جدید لائٹنگ، جدید ساؤنڈ سسٹم، اور ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی سہولیات کا بھی معائنہ کیاتاکہ SCO کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا جائے.اسی طرح کنونشن سینٹر میں فرنیچر اور قالینوں کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے کو مزید بتایا گیا کہ لینڈ اسکیپنگ اور ہارٹیکلچر کا کام کر کے کنونشن سینٹر کے اطراف ماحول کو بہتر بنایا گیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تزئین و آرائش کے اقدامات کا مقصد جناح کنونشن سینٹر کو SCO سمٹ اور دیگر اعلیٰ پروفائل ایونٹس کے لئے مہمانوں اور معززین کا خیرمقدم کرنے کے لئے ایک بہترین مقام بنانا ہے۔