حملے میں موساد کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا، ایرانی سرکاری میڈیا کا دعویٰ

حملے میں موساد کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا، ایرانی سرکاری میڈیا کا دعویٰ

تہران: ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی میزائل حملے میں مبینہ طور پر تل ابیب کے وسط میں واقع اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈکوارٹر کو ہدف بنایا گیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق، ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے نیٹزارم کوریڈور میں موجود اسرائیلی ٹینکوں کو بھی نشانہ بنایا۔ نیٹزارم کوریڈور شمالی غزہ کو جنوبی علاقے سے علیحدہ کرنے کے لیے اسرائیلی حملوں کے ابتدائی دنوں میں قائم کیا گیا تھا۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج میڈیا پر سنسر شپ کے ذریعے اپنے نقصان کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔