اسلام ا ٓباد ۔تحریک انصاف کا ڈی چوک میں آج دھرنا دوسری جانب حکومت نے بھی مظاہرین سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل کرلیے ہیں ،وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں فوج،رینجرز کو تعینات کرنے کے احکامات صادر کرتے ہوئے دھرنے کے شرکاء سے کسی قسم کی رعایت نہ برتنے کا حکم دیا ہے ۔اس سلسلے میں وفاقی اور راولپنڈی پولیس نے جڑواں شہروں کے اہم داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز لگا کر سیل کردیا ہے ۔وفاقی حکومت کا کہناتھا کہ آج کسی کو بھی ریڈ زون میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور اگرکوئی خلاف ورزی کرے گا تو اس سے قانون سختی سے نمٹے گا۔ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں کی پولیس نے رات گئے تحریک انصاف کے کارکنوں اور مقامی قائدین کی گرفتاریوں کاسلسلہ جاری رکھا ،ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ابتک 3ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیاجاچکا ہے ،مزید تحقیقات پر پتہ چلا ان میں سے 60افغانی بھی ہیں جو پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم تھے اور ان کے پاس کسی قسم کی کوئی دستاویزات نہیں تھیں ۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار افراد سے بھاری تعداد میں ڈنڈے اور دیگر اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔تحریک انصاف کے دھرنے نے جڑواں شہروں کے لوگوں کی زندگی کواجیرن بنا کر رکھ دیا ۔رات گئے تمام اہم مقامات پر کنٹینرز رکھ کر مکمل سیل کردیا گیا ،کسی شہری کو اپنے گھر تک نہ جانے دیاگیا۔جس پر کئی علاقے کے مکینوں کی پولیس سے توں تکرار بھی ہوئی ۔ دوسری جانب پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جڑواں شہروں کی پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا کر نوجوان موٹر سائیکل سواروں اور شہریوں کو تحریک انصاف کارکن ظاہر کر کے حراست میں لے کر مبینہ طور پر رات گئے تھانوں میں بند کر دیا اور بعد ازاں مک مکا کر کے چھوڑنے کا سلسلہ بھی رات گئے تک جاری رہا
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">