اسلام آباد ٹریفک پولیس آگاہی ٹیم کی جانب سے واپڈا سٹاف کالج میں ایک روزہ روڈسیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آباد ٹریفک پولیس آگاہی ٹیم کی جانب سے واپڈا سٹاف کالج میں ایک روزہ روڈسیفٹی ورکشاپ کا انعقاد،ورکشاپ میںڈرائیورز اوراسٹاف نے شرکت کی ،جنہیں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی،اس موقع پرسینئر پولیس افسران نے ڈرائیور زکو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق لیکچر زدئیے, اسلام آباد پولیس نے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کر رکھا ہے اسی سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس آگاہی ٹیم نے واپڈا سٹاف کالج میں ایک روزہ روڈسیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا ،جس میں ڈرائیور اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی.

ورکشاپ میں دوران ڈرائیونگ موبا ئل فون سننے کے خطرات،سیٹ بیلٹ کے استعما ل،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے خطرات، سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیا ل رکھنا،اوور ہیڈ بریج کے استعمال،زیبرا کراسنگ کا استعما ل،تیز رفتاری کے خطرات،اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ،اس موقع پر ادارے کے سربراہ اوردیگر سٹاف نے اسلام آباد پولیس کی طرف سے چلائی گئی آگاہی مہم کو سراہا اور کہاکہ اسلام آباد پولیس کا شہریوںکے لئے روڈسیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا قابل ستائش عمل ہے،اسلام آباد پولیس کے افسران مشکل وقت میں عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہیں اور اپنی ڈیوٹی نہایت خدمت گزاری سے سرانجام دیتے ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آبا د پولیس کے افسران نے کہا کہ ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دینا اسلام آباد پولیس کا فرض ہے اور اسلام آبا دپولیس اپنے فرض کو بخوبی نبھا رہی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔