اسلام آباد: تحریک انصاف کے تشدد آمیز احتجاج کے دوران اسلام آباد پولیس کا ایک کانسٹیبل زخمی ہونے کے بعد وفات پا گیا۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق، شرپسند عناصر نے پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔ وہ اسپتال میں زخموں کی شدت برداشت نہ کر سکے اور جاں بحق ہو گئے۔عبدالحمید انویسٹی گیشن ونگ میں خدمات انجام دے رہے تھے اور 26 نمبر چونگی پر لاء اینڈ آرڈر کی ڈیوٹی پر موجود تھے۔عبدالحمید کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا اور وہ 1988 میں اسلام آباد پولیس میں بھرتی ہوئے تھے۔ وہ تین ماہ بعد اپنی سروس مکمل کر کے ریٹائر ہونے والے تھے۔وزیراعظم نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور جاں بحق اہلکار کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اختیار کیا ہے، اور اسی جماعت نے ماضی میں سرکاری ٹی وی کی عمارت پر حملہ کیا اور پارلیمنٹ ہاؤس کا گیٹ توڑا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">