کلکٹریٹ آف کسٹم اسلام آباد میں بھرتیوں کے عمل میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد۔کلکٹریٹ آف کسٹم اسلام آباد میں بھرتیوں کے عمل میںاقربا پروری کی انتہا کر دی گئی،دو سگے بھائیوں اور ان کے کزن کو بھرتی کرلیا گیا،اہل امیدواران فارغ کر دیئے گئے،بھرتیوں کے لیے چیف کلکٹر کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کے چئیرمین ایڈیشنل کلکٹرانصر انیس کو بائی پاس کر دیا گیا، کلکٹر خود امیدواران کے انٹرویوز لیتے رہے،تفصیلات کےمطابق ماڈل کلکٹریٹ آف کسٹم اسلام آباد میں کسٹم کانسٹیبلان کی بھرتیوں کا عمل گزشتہ 45دن سے جاری تھا ،ادارے کی جانب سے جانب سے 28کانسٹیبلان کی بھرتیوں کا اشتہار دیا گیا تھا جس پر اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن سے 18 ہزار کے قریب امیدواران نے درخواستیں دیں، کمیٹی نےمبینہ طور پر کلکٹر کسٹم کی ہدایت پر میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے من پسند افراد کو بھرتیوں کے پروانے جاری کردیئے، ’’اوصاف ‘‘کے پاس دستیاب دستاویز کے مطابق 28افراد کی بھرتی کی کاری شدہ حتمی فہرست یہ سامنے آئی ہے کہ ان پوسٹوں پر دو سگے بھائی جن میں ثاقب عزیز خٹک شناختی کارڈ نمبر61101-1534552-9 ولد عزیز الرحمان اور مدثر عزیز خان61101-8868252-3 ولد عزیرالرحمان شامل ہیں،دو نوں بھائیوں کا رہائشی ایڈریس فراش ٹائون اسلام آباد کا ہی درج کیا گیا ہے دونوں گلی نمبر3کے رہائشی ہیں لیکن ان کا مکان نمبر60اور 61درج کیا گیا ہے،اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ دونوں بھائیوں کا ایک کزن بھی بھرتی کر لیا گیا ہے،جبکہ بھرتی ہونے والا ایک اور امیدوار بھی اسی رہائشی علاقے فراش ٹائون سے تعلق رکھتا ہے ، دوسری جانب مزید انکشاف ہوا ہے کہ اسلام آباد سمیت راولپنڈی ڈویژن کے کوٹہ پر بھرتی کیے گئے اٹھائیس امیدواران میں سے سب سے زیادہ 18امیدواران کا تعلق اسلام آباد سے ہے ،راولپنڈی سے صرف چار،اٹک اور واہ کینٹ سے دو،دو اور چکوال اور جہلم سے ایک ،ایک امیدواران کو بھرتی کیا گیا۔