اسلام آبادپولیس کا کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری

اسلام آبادپولیس کا کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ،وفاقی دارالحکومت کی اہم شاہراﺅں اور مقامات پرخصوصی دستے تعینات،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بلا تفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،اسلام آباد پولیس نے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے وفاقی دارلحکومت کی اہم اور مصروف ترین شاہراﺅں اور چوراہوں پر خصوصی دستے تعینات کئے ہیں جو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں، شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لئے زیرو ٹالرینس کی پالیسی کو اپناتے ہوئے اس مہم میں مزید تیزی لائی جارہی ہے.

تاکہ اسلام آباد کو حادثات سے محفوظ شہر بنایا جا سکے،اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے سنگین نوعیت کے حادثات جنم لیتے ہیں، سڑکوں پر منظم ٹریفک کے حصول کیلئے اسلام آباد پولیس کے ساتھ شہریوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،ٹریفک قوانین کی پابندی سے آپ کی اور دوسروں کی قیمتی جان بچ سکتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ شہری ٹریفک قوانین کی ہر گز پامالی نہ کریں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں