اسلام آباد۔ایفرو پروجیکٹ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے لائف سٹائل ریزیڈنسیا تا خیر کا شکار ہو نے پر و فاقی وزیر ہاوسنگ بر ہم ایسے پروجیکٹس میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ پراجیکٹ کی راہ میں آنے والی تمام روکاوٹوں ، افسران او ر کمپینوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ و فاقی وزیر کی ڈی جی کو ہدایت جس کے بعد ڈی جی نے پروجیکٹ کی دوبارہ بحالی کے لیے07دنوں میں لائحہ عمل تیار کر کے اگلی بورڈ میٹنگ میں پیش کر نے کے احکامات جاری کر دئےگزشتہ روز ایفرو (EHFPRO) کے 56th بورڈ آف ڈائر یکٹرز کی میٹنگ ہاؤسنگ اتھارٹی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی ظفر اقبال نے کیاجلاس میں سید عمران ، جاوید اقبال خٹک ،ڈائریکٹر فنانس، سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔ بورڈ کی اس اہم میٹنگ میں ایفرو پروجیکٹ کے لائف سٹائل ریزیڈنسیا کے تا خیر کا شکار ہو نے پر بات کی گئی ۔ اس میں پیش آنے والے ٹیکنیکل معاملات / مسائل اور ان وجوہات کو حل کرنے کے لیے ا ڈی جی نے ایفرو پروجیکٹ کے لائف سٹائل ریزیڈنسیا کے حوالے سے کہا کہ اس کو جلد مکمل کیا جائے ڈی جی بتایا گیا کہ اس منصوبہ پر جی ایچ سی کمپنی کام کر رہی تھی ۔ اس سلسلے میں ایفرو کے اعلی عہدے داروں ہاؤسنگ اتھارٹی کےنے ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں ڈی جی کو بتایا گیا کہ ایفرو کمپنی کام مکمل کر نے میں کامیاب نہ ہوئی جس کے باعث وفاقی ملازمین اور انویسٹرز کی کروڑوں کی رقم بند پڑی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ جس پر ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی ظفر اقبال ایفرو پروجیکٹ کے سی ای او جاوید اقبال خٹک ، سید عمران پر بھی سخت بر ہم ہوئے اور کہا کہ وفاقی ملازمین اور انویسٹرز میں اس پراجیکٹ کی اہمیت اور فوائد کو اجاگر کریں۔ اور پروجیکٹ کی دوبارہ بحالی کے لیے07دنوں میں لائحہ عمل تیار کر کے اگلی بورڈ میٹنگ میں پیش کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے شاندار پرا جیکٹ جہاں سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ سرمایہ کاری کا سنہری موقع ہے وہیں اس سے تعمیراتی شعبہ اور اس سے منسلک 40 سے زائد صنعتوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا اور ہنر مند نو جوانوں کو بالواسطہ اور بلا واسطہ روزگار کے ہزاروں لاکھوں مواقع بھی میسر ہوں گے جس سے ملکی معیشت میں ترقی اور غربت کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ لہذا ایسے پروجیکٹس ہمارے لیے شہ رگ کی اہمیت رکھتے ہیں۔ ڈی جی ظفر اقبال نے ایفرو انتظامیہ پر واضع کر دیا اور کہا کہ ایسے پروجیکٹس میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔مستقبل قریب میں ان تمام عناصر اور وجوہات کا کلا کما کیا جائے گا جو سست روی کا باعث بنیں گے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">