مٹھائی کے ڈبوں میں چھپائی گئی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،خاتون گرفتار

اسلام آباد ۔اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد اور ایف آئی اے امیگریشن حکام نے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے ۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے حکام نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا،ملزمہ کی شناخت ماریہ بیگم کے نام سے ہوئی ہے،ملزمہ نے اسلام آباد ائر پورٹ سے بحرین جا رہی تھی،امیگریشن کلیئرنس کے دوران ملزمہ کے سامان کو مشکوک پایا گیا،ملزمہ کو ابتدائی طور ایف آئی اے امیگریشن نے گداگری میں ملوث ہونے کی شک پر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کو ریفر کیا ،ملزمہ کے سامان میں مٹھائی، 2 کپڑوں کے جوڑے اور پرفیوم شامل تھا ،جامع تلاشی اور تفتیش کرنے پر سامان سے بھاری مقدار میں آئس برآمدکیا گیا ،منشیات کو مٹھائی کے ڈبوں میں چھپایا گیا تھا،ملزمہ نے بتایا کہ اس نے یہ باکس بحرین میں موجود کسی شخص کے حوالے کرنا تھا ،ملزمہ کو باکس ڈیلور کرنے کے بدلے سروس چارجز ملنا تھے ،اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے ملزمہ کو مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔