لیگی رہنمائوں کی کاوشوں سے درینہ دشمنیاں دوستی میں بدل گئیں،فریقین نے قتل معاف کر دیئے

اسلام آباد۔مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنما و سابق ڈپٹی مئیر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی،چئیرمین یو سی شاہ اللہ دتہ ذکی شاہ ،لیگی رہنماملک مہربان کی کاوشوں سے درینہ دشمنیاں دوستی میں بدل گئی،فریقین نے قتل معاف کر دئیےجبکہ ایک ہی خاندان میں دیگردرجن کےقریب گھرانوں میں بھی صلح کرا دی۔صلح کے بعد سب نے آئندہ ملکر ساتھ چلنے کے عزم کا اعادہ کر لیا ،سید ذیشان علی نقوی کی کاوشوں پر اہل علاقہ نے ان کی بھرپور تحسین کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقے پنڈ سنگریال میں حاجی بشیر اور ملک دلدار کے قتل کی وجہ سے ان کے خاندانوں میں درینہ دشمنیاں چل رہی تھیں اور دونوں خاندان ایک دوسرے کے خلاف مختلف کارروائیوں میں ملوث تھےاور اس وجہ سے دیگر گھرانوں میں بھی دشمنیاں پیدا ہو۔گئیں۔حاجی بشیر مرحوم کے بیٹے ملک یاسر پر ملک دلدار کے قتل کا الزام تھا اور وہ جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہا ہےجبکہ حاجی بشیر کے قتل پر ملک دیدار حسین بھی جیل کاٹ چکا تھا اور جیل سے رہائی کے بعد حاجی بشیر کے بیٹے ملک یاسر پر الزام لگا کہ اس نے ملک دالدار کو قتل کرایا ۔دونوں خاندانوں میں دشمنی کی وجہ سے پنڈ سنگریال میں درجن سے زائد گھرانوں میں دشمنیاں پیدا ہو گئیں۔اس صورتحال میں لیگی رہنماوں سید ذیشان علی نقوی،ذکی شاہ ،ناظم شاہ،ضِغیم شاہ ،ملک مہربان ،پیر غلام عباس شاہ،ملک فوجداد،وحید،ساجد شاہ و دیگر کی کوششوں سے ان خاندانوں کی درینہ دشمنیاں دوستیوں میں بدل گئیں ۔اور حاجی بشیر مرحوم کے ورثاء ملک یاسر ملک ناصر اور ملک دیدار حسین کے ورثاء ملک محمد خان،ملک محمد احسان،ملک تیموردیدار،ملک سفطین حسین،ملک قمر زمان،ملک احسن غنی اور ملک صدام دامی کے درمیان صلح ہوئی اور قتل معاف کر دئیے ۔ڈیرہ شانی شاہ شاہ اللہ دتہ میں ہونے والی صلح کے موقع پر سیکنڑوں افراد نے شرکت کی اور ذیشان نقوی کی بھرپور تحسین کی اور صلح کرانے پر شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر لیگی رہنماء سید ذیشان علی نقوی نے دونوں خاندانوں کو صلح کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس صلح سے علاقے کے امن پر مثبت اثر پڑے گا اور دشمنیاں دوستی میں بدلنے سے علاقے کا ماحول بہتر ہوگا ۔انہوں نے صلح کرانے میں اہم کردار ادا کرنے والے معززین کا بھی شکریہ ادا کیااس موقع پر معززین علاقہ رفاقت شاہ،عزت کمال پاشا،ملک سفیر ،ملک خمید،ملک فیاض،ملک گلزار و دیگر بھی موجود تھے۔