پنجاب کالج لاہور کیخلاف احتجاج آزاد کشمیر بھی پہنچ گیا، لاٹھی چارج، آنسو گیس کے شیل برسادیئے

لاہور۔پنجاب سمیت آذاد کشمیر میں پنجاب کالج لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقع پر احتجاج جاری پو لیس کا طلبہ پر لاٹھی چارج واقعے کی تحقیقات کرکے حقائق سامنےلانے کا مطالبہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبر وائرل ہو نے والی پنجاب کالج گلبرگ کیمپس کی خبر کے بعد پنجاب سمیت آذاد کشمیر میں حکومت اور پنجاب گروپ آف کالجز کے لاہور کالج کی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔ جو رفتہ رفتہ پنجاب سمیت آزاد کشمیر تک پھیل گیا۔ راولپنڈی اسلام آباد میں آج مظاہروں کا امکان ہے۔ لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے خلاف فیصل آباد، جہلم، وہاڑی اور بورے والا میں آج پھر طلبہ نے احتجاجی مظاہرے کیے ۔ فیصل آباد میں مشتعل طلبہ پر پولیس نے آنسو گیس کے شیل برسائے طلبہ نے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، جہلم میں جی ٹی روڈ پر احتجاج میں بعض طلبہ نے کالج کے باہر لگے بورڈ توڑ دیے، طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر احتجاج کا سلسلہ آزاد کشمیر تک جاپہنچا جہاں راولا کوٹ میں مظاہرے میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات شریک ہوئے جنہوں نے مبینہ زیادتی کے واقعے کی تحقیقات کرکے حقائق سامنےلانے کا مطالبہ کیا۔ جبکہ پو لیس نےلاہور کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر غیر مصدقہ خبر وائرل کرنے کے معاملے میں مقدمہ درج کرلیا۔مقد مہ میں والدین کا موقف ہے کہ ان کی بیٹی دو اکتوبر کو گھر میں گری جس سے چوٹ آئی تھی۔