علی امین گنڈا پور نے دوسری بار جلسہ ناکام بنا دیا،عطا تارڑ

انتشار پارٹی نے دھمکیاں دینا شروع کردیں،کسی کونقصان پہنچایا تو عبرت کا نشان بنائیں گے،عطا تارڑ

اسلام آباد۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ الحمد اللہ ! ایس سی او سربراہ کانفرنس کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی ہے،ایس سی او سربراہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کا عالمی سطح پر تشخص بحال ہوا ہے،آنے والے مہمانوں نے خطے میں پاکستان کے اہم کردار کو سراہا، مہمانوں نے ایس سی او سربراہ کانفرنس کے انتظامات کی بھی تعریف کی، وزارت خارجہ، اطلاعات سمیت تمام اداروں نے ایس سی او سربراہ اجلاس کیلئے اہم کردار ادا کیا،27 سال بعد پاکستان میں ایک اہم بڑا ایونٹ منعقد ہوا ہے،پاکستان کے معاشی اشاریئے بہتر ہو رہے ہیں، آنے والے دنوں میں عوام کے لئے مزید خوشخبریاں آئیں گی، ایس سی او سربراہ کانفرنس کے موقع پر اہم دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں، وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے حوالے سے مختلف ممالک سے بات چیت چل رہی ہے، وزیراعظم کے وژن کے تحت کامیاب ایس سی او کانفرنس کا انعقاد ہوا،آکسفورڈ کے چانسلر کے انتخابات کے حوالے سے بھی اہم خبر آئی ہے،مہذب معاشروں کے اندر قانون و آئین کی بالادستی ہوتی ہے، عطا تارڑ نے کا مزید کہنا تھا کہ مقدمات میں ملوث افراد کو ایسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوتی،آکسفورڈ یونیورسٹی نے عمران خان کو امیدواروں کی فہرست میں شامل نہیں کیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انتشار نے آئینی ترامیم پر دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کسی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو یاد رکھیں نشان عبرت آپ نہیں اسٹیٹ بنائے گی،کسی کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو سخت کارروائی کی جائے گی،دھمکیاں دینا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، انہوں نے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے، 9 مئی کو حملے کئے اور شہداءکی یادگاروں کو مسمار کیا، ایس سی او کانفرنس کے دوران احتجاج کی کال دی،یہ غیر سنجیدہ دھمکی ہے، ان کے اندر اتحاد و اتفاق نہیں، یہ آپس میں لڑے ہوئے لوگ ہیں، ان کے آپس کے اختلافات ہیں، اب لوگوں کو دھمکا رہے ہیں، جنہوں نے ملک کے ساتھ غدداری کی ان کی مثالیں سب کے سامنے موجود ہیں، اپنے دور حکومت میں انہوں نے جو ملک کے ساتھ کیا وہ قوم جانتی ہے، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، کوئی سیاسی جماعت ملک سے بڑی نہیں، امن و سکون سے معاملات آگے بڑھیں گے، معیشت ترقی کر رہی ہے، خارجہ پالیسی پر ہم آگے بڑھے ہیں،جلاؤ گھیراؤ اور لوگوں کو دھمکانے والے عناصر کے خلاف ریاست آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔