لاہورر۔ پنجاب گروپ آف کالجزگلبرگ کیمپس لاہور میں بچی سے مبینہ زیادتی کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پریس کانفرنس سے قبل صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے صحافیوں کو بھی نہ بخشا۔ دھمکیاں دینے لگی کہ اگر وزیراعلی کی پریس کانفرنس میں کسی نے شور شرابہ کیا یا خراب کرنے کی کوشش کی تو میں شکایت کروں گی اور میری شکایت کا مطلب ہے نوکری جانا جس پر تمام صحافی خاموش رہے۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی یہ گفتگو کسی صحافی نے ریکارڈ کر لی جو وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا پر پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی ویڈیو نے ہلچل مچا دی جس سے صحافیوں میں بے چینی پھیل گئی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">