دِھی رانی پروگرام کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع

لاہور۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام “دِھی رانی پروگرام” کے لیے درخواستیں وصول کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے، جو پانچ نومبر تک جاری رہے گا۔درخواستیں آن لائن پورٹل cmp.punjab.gov.pk پر جمع کرائی جائیں گی۔ متعلقہ ضلع کا ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفس درخواست گزاروں کی مدد کرے گا۔لاہور میں مصنوعی بارش کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر آفس کی ٹیمیں تصدیقی عمل مکمل کریں گی۔اس پروگرام کے تحت نئے شادی شدہ جوڑوں کو ایک لاکھ روپے کی سلامی بینک آف پنجاب کے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے، شادی کی تقریب میں کھانا، فرنیچر، کپڑے اور ڈنر سیٹ سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء کا تحفہ دیا جائے گا۔