پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، سی پی او ہمدانی اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

راولپنڈی۔ پاکستان انگلینڈ پریکٹس سیشن کا پہلا روز، سی پی او سید خالد ہمدانی اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے سی پی او کو تمام سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی،سی پی او نے افسران و اہلکاروں کو سیکورٹی ڈیوٹی کے حوالے سے ہدایات دیں،راولپنڈی پولیس کے 3200 افسران سیکورٹی جبکہ 370 افسران ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انگلینڈ پریکٹس سیشن کا پہلا روز، سی پی او سید خالد ہمدانی اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے سی پی او کو تمام سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی،سی پی اوسید خالد ہمدانی نے افسران و اہلکاروں کو سیکورٹی ڈیوٹی کے حوالے سے ہدایات دیں،راولپنڈی پولیس کے 3200 افسران سیکورٹی جبکہ 370 افسران ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،کرکٹ ٹیموں کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، روٹ اور اطراف میں چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور ضلعی پولیس کی خصوصی ٹیمیں گشت کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ کرکٹ میچز کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔