مخصوص نشستوں کا معاملہ دوبارہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

پی ٹی آئی کاچیف جسٹس کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ کا اعلان

اسلام آباد ۔تحریک انصاف نے چیف جسٹس آف پاکستان کے چناﺅ کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ۔تحریک ا نصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے تمام پراسس کو غیرقانونی سمجھتے ہیں اس لیے پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کیلئے سات بجے تک نام مانگے تھے، سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ جو ہوا یہ سب غیر قانونی ہے، اسمبلی کے فلور پر بھی کہا کہ ہم نے کسی چیز سے اتفاق نہیں کیا، سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ہم اس پراسس کا حصہ نہیں بنیں گے، ہم تمام پراسس کو غیرقانونی سمجھتے ہیں کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔