او جی ڈی سی ایل نے سانگھڑ میں بلوچ-2 کنویں سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کر دی

اسلام آباد۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے جمعرات کو سندھ کے ضلع سانگھڑ میں سمبار فارمیشن میں واقع اپنے تحقیقی کنویں بلوچ-2 سے پیداوار شروع کرنے کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے 30 اگست 2024 کومذکورہ کنویں کی دریافت کا علان کیا تھا جس سے روزانہ 350 بیرل خام تیل اور 50 لاکھ ملین مکعب سٹینڈرڈکیوبک فٹ گیس کی پیداوار شروع کر دی گئی ہے۔

بلوچ-2 کنویں کی یہ پیداوار سنجھورو پروسیسنگ پلانٹ میں شامل کر دی گئی ہے، جبکہ گیس سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے نیٹ ورک میں شامل کر دی گئی ہے۔ جو ملک کی توانائی کی فراہمی میں براہ راست کردار ادا کر رہی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے اپنے ٹیکنیکل ماہرین کی ٹیم بلوچ-2 کنویں کی حدود کا تعین، ڈرلنگ اور ٹیسٹنگ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس جوئنٹ ونچر میں بطور آپریٹر او جی ڈی سی ایل (76% ورکنگ انٹریسٹ)، اورینٹ پیٹرولیم انک (19% ورکنگ انٹریسٹ) اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) (5% ورکنگ انٹریسٹ) کے حصے کے مالک ہیں اور ان تمام پارٹنرز کی محنت اور مل کر کام کرنے سے اس منصوبے کی تکمیل کو مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ او جی ڈی سی ایل پاکستان میں توانائی کی خودکفالت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ کمپنی توانائی کی سلامتی کو بڑھانے اور پاکستان کی پائیدار ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے تیز رفتارتیل کی تلاش، ڈرلنگ، اور پیداوار پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔