ایل این جی ریفرنس،نیب گواہ پر جرح مکمل نہ ہوسکی، سماعت ملتوی

اسلام آباد (سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں نیب گواہ ناصر بشیر کے بیان پر جرح جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 16 مارچ رک ملتوی کر دی ۔ گزشتہ روز ریفرنس کی سماعت ہوئی تو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے ۔ بیرسٹر ظفر اللہ نے نیب کے گواہ ناصر بشیر پر جرح کی ۔ نیب گواہ نے کہا کہ 2004 سے 2013 تک میری کمپنی نے ایل این جی کا کوئی پراجیکٹ نہیں کیا، وکیل نے پوچھا کہ کیا آپ کی کمپنی ایک ڈمی کمپنی کا کردار ادا کرتی رہی؟ گواہ نے کہا کہ ہم دیگر کمپنیوں کیساتھ ملکر کمرشل پراجیکٹ کرتے ہیں، براہ راست ہماری کمپنی نے آئل و گیس میں کوئی قابل ذکر پراجیکٹ نہیں کیا، نیب گواہ پر جرح مکمل نہ ہو سکی ۔ عدالت نے سماعت مزید کارووائی کیلئے 16 مارچ تک ملتوی کر دی