ایف آئی اے اسلام آباد زون کے انسدادانسانی اسمگلنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی،بغیر لائسنس غیر قانونی ویزا اور امیگریشن کے کام میں ملوث جعلی ایجنٹ گرفتار.ملزم سے دوران تلاشی دو پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے.جعلی ایجنٹ نے بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر معصوم شہریوں سے 30 لاکھ روپے ہتھیائے.ملزم آصف رحیم پہ بغرض فراہمی پانامہ امیگریشن فراڈ کرنے کا الزام ہے۔خفیہ اطلاع ملنے پر ملزم کو اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی ٹیم نے گرفتار کیا۔ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، ملزم کے خلاف ایف آئی اے انسدادانسانی اسمگلنگ سرکل اسلام آباد کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ جعلی ایجنٹ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں موجود ہے جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر زبیر احمد شیخ کی زیر نگرانی سب انسپکٹر مشتاق کی سربراہی میں ایک ریڈنگ ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم کو سیکٹر آئی ایٹ کوئٹہ کیفے سے دو پاسپورٹ کے ساتھ گرفتار کر لیا.ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">