راولپنڈی پولیس نے قتل، بائیک ، منشیات فروش و ناجائز اسلحہ، رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

راولپنڈی . پولیس نے قتل، بائیک لفٹر، اشتہاری مجرم ، منشیات فروش و ناجائز اسلحہ، رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ،تھانہ نصیرآباد نے اندھے قتل کے ملزم ندیم کو گرفتار کرلیا ملزم نے رقم کے لین دین کے معملے پر اپنے بہنوئی ناصر کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق ملزم نے کلہاڑی سے اپنے بہنوئی کو قتل کردیا ، پولیس نے 3 روز قبل مصریال روڈ پر ٹرنک سے سربدیدہ لعش ملی تھی پولیس نے تفتیش کیا تو اس نے سفاکانہ قتل کا اعتراف کیا ملزم نے قتل کے بعد سر اور دھڑ الگ کر دیے تھے اور لعش کی شناخت کی چھپانے کےلیے سر کو پانی میں پھینک دیا تھا ،تھانہ سول لائن 2 رکنی بائیک لفٹر گینگ کے سرغنہ واجد عرف واجی اور فیصل، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 5 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوۓ ۔

تھانہ پیرودھائی نے اشتہاری ملزم یاسین کو اس کے ساتھیوں ملزم جمال اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ملزم جمال نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اشتہاری یاسین کو پولیس پارٹی سے مزاحمت کرتے ہوۓ چھڑا لیا اشتہاری نے پولیس پر فائرنگ بھی کی جس سے 2 فائر سرکاری گاڑی پر لگے ، اشتہاری ملزم ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا جنکی گرفتاری کے ریڈز جاری ہیں ،پولیس نے منشیات فروش و شراب سپلائرز 8 کو گرفتار کرلیا جن میں ملزم ہمایوں ، رضوان ، منصور ، انجم ، ابراہیم ،قاسم ، صدام ، کو گرفتار کرلیا جن میں ملزم ہمایوں سے 1550 گرام چرس ، ملزم رضوان سے 10 لیٹر شراب ، ملزم منصور سے 10 لیٹرشراب ، ملزم انجم سے 7 لیٹر شراب ، ملزم عر سے 6 لیٹر شراب ، ملزم ابراہیم سے 5 لیٹر شراب ، برآمد ہوئی جبکہ دوسری جانب ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم صدام 1 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد ، ہوۓ ۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز ، اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثااثوں سے محروم کرنے والے کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ،ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ اشتہاریوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھاجاۓ گا ۔