سپریم کورٹ بار الیکشن،عاصمہ جہانگیرگروپ کے میاں رئوف صدر منتخب

اسلام آباد ۔اسلام آباد پرنسپل سیٹ سے عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدر اور فنانس سیکرٹری کے امیدوار کامیاب ہوگئے،حامد خان گروپ کے سیکرٹری اسلام آباد پرنسپل سیٹ سے جیت اپنے نام کی جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدر کے امیدوار میاں روف عطاء 348 ووٹ لے کے کامیاب قرارپائے،حامد خان گروپ کے منیر کاکٹر 326ووٹ لے کے دوسرے نمبر پر رہے ،حامد خان گروپ سے سیکرٹری کے امیدوار سلمان منظور 372 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرارپائے

عاصمہ جہانگیر گروپ سے سیکرٹری کے امیدوار ملک زاہد اعوان 290 ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ،عاصمہ جہانگیر گروپ سے فنانس سیکرٹری کے امیدوار چوہدری تنویر اختر 393 ووٹس کے ساتھ کامیاب قرارپائے،حامد خان گروپ سے فنانس سیکرٹری کے امیدوار میر اورنگزیب 269 ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ،پنجاب نائب صدر کے عہدے کیلئے رانا غلام سرور 346 ووٹ سے کامیابی اپنے نام کی

سندھ نائب صدر کے عہدے کیلئے ملک خوشحال نے 305 ووٹس سے کامیاب قرار پائے ،بلوچستان نائب صدر کے عہدے کیلئے سید اقبال شاہ 314 ووٹس سے کامیاب قرار پائے ،خیبرپختونخوا نائب صدر کے عہدے کیلئے فدا بخش 307 ووٹس سے کامیاب قرار پائے ،ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے پر زبیر حسین جرال 338 ووٹ سے جیت اپنے نام کی۔