راولپنڈی پولیس نے چوری، شراب سپلائرز وناجائز اسلحہ، اقدام قتل،قتل ، پولیس پر فائرنگ، کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ،تھانہ سٹی نے نالہ لئ کے قریب پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزم محمد رفیق کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ملزمان نے رات گۓ پولیس پر فائرنگ کی جس میں ایک ملزم فائرنگ کے دوران زخمی ہوگیا جسےپولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا ۔ملزم سے مسروقہ موٹرسائیکل ، 1500 گرام چرس ، پسٹل ، برآمد ہوا ، فرار ملزم کی تلاش کے لیے سرچنگ جاری ھے ، ملزم محمد رفیق ریکارڈ یافتہ ھے ،تھانہ ائیر پورٹ نے چوری کے ڈراپ سین، گھریلو ملازم جاوید اور اسکی بیوی نائلہ چور نکلے ملزمان سے 13 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کے تلائی کڑے ، مسروقہ 70 ہزار روپے برآمد ہوۓ ، ملزمان نے فیملی کی عدم موجودگی میں گھر کے طلائی زیورات و پیسے چوری کیے ،تھانہ دھمیال نے زمین کے تنازعہ پر چچا کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم عثمان کو گرفتار کرلیا ملزم نے اپنے والد اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکے اپنے چچا کو قتل کیا جبکہ چچازاد بھائی شعبان کو زخمی کیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق ملزم کے 2 ساتھی پولیس قبل ازیں گرفتار کرچکی ھے واقعہ کا مقدمہ رواں سال جون میں درج ہوا تھا ،
تھانہ کہوٹہ نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم روحیل کو گرفتار کرلیا ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے محمد علی ، عثمان ، کو زخمی کردیا تھا ۔ واقعہ کا مقدمہ مئ 2022 میں درج ہوا تھا پولیس نے کہا کہ واقعہ میں ملوث اشتہاری مجرم کے ساتھیوں کی گرفتاری جا تحرک جاری ھے ،پولیس نے منشیات فروش و شراب سپلائرز کو گرفتار کرلیا جس میں 5 شراب سپلائرز جن میں ملزم قمر ، اکرام ، فاروق ، آیاز ، زیارت گل ، کو گرفتار کرلیا جن سے 34 لیٹر شراب برآمد ہوئی جبکہ دوسری جانب پولیس نے 4 ملزمان جن میں ملزم دلشاد ، گوہر علی ، کاشف ، ظہیر ، کو گرفتار کرلیا جن سے 5 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4 ملزمان جن میں ملزم ارباب ، امجد ، ماجد ، فہد ، کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان سے 4 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد ہوۓ ۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ شراب سپلائرز ، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ،ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ۔ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ شہری گھریلو ملامین کا اندراج متعلقہ تھانے میں ضرور کروائیں.