اسلام آباد چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کا پولی کلینک ہسپتال کا دورہ،چیف ٹریفک آفیسر نے سپر مارکیٹ میں دوران ڈیوٹی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل شہریار اور زیر علاج ہیڈکانسٹیبل شبیرکی تیمارداری کی،ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور پولیس افسران کی صحت کی صورتحال کے متعلق بریفنگ لی،انہوں نے متعلقہ سٹاف کو پولیس افسران کے بہتر علاج معالجے کے لئے ہدایات بھی جاری کیں۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے سپر مارکیٹ میں دوران ڈیوٹی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل شہریار اور زیر علاج ہیڈکانسٹیبل شبیرکی پولی کلینک ہسپتال میں تیمارداری کی، چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے ڈاکٹروں سے بھی ملاقات کی اور پولیس افسران کی صحت کی صورتحال کے متعلق بریفنگ لی،اس موقع پر انہوں نے پولیس افسر ان کے بہتر علاج معالجے کیلئے ہدایات بھی جاری کیں، چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے کہا کہ یہ افسران اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ تمام پولیس افسران ہماری فیملی ہیںاور کا برابر خیال رکھا جائے گا۔