تحریک انصاف کو مزید چار قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی مل گئی

اسلام آباد۔تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کے مزید چارقائمہ کمیٹیوں کی سربراہی مل گئی۔ پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا سمیت چار اراکین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹیوں کے متفقہ چیئرمین منتخب ہوگئے ۔چیف وہپ پی ٹی آئی ملک عامر ڈوگر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا متفقہ چیئرمین منتخب کیا گیا۔سنی اتحاد کونسل کے سربراہ احمد رضا کو قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا متفقہ چیئرمین منتخب کیا گیا۔اتحریک انصاف کے ہی حاجی امتیاز احمد چوہدری کو قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ۔ قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز امور اور افرادی قوت کا متفقہ چیئرمین منتخب کیا گیا