پاکستان بین الاقوامی ڈیٹابیس سے منسلک ہونے والے 71واں ملک بن گیا

اسلام آباد۔پاکستان انٹرپول کے بین الاقوامی چائلڈ سیکشوئل ایکسپلائٹیشن (International Child Sexual Explotation) ڈیٹا بیس سے منسلک ہونے والا 71 واں ملک بن گیا

انٹرپول کے شعبہ انسداد جرائم برائے بچوں نے 5 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔5 روزہ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد ایف آئی اے اکیڈمی اسلام آباد میں ہوا۔تربیتی پروگرام کا مقصد ایف آئی اے کے چائلڈ ایبیوز کے خلاف یونٹ کو ICSE ڈیٹابیس سے منسلک کرنا اور مذکورہ ڈیٹا بیس اور متاثرہ بچوں کی شناخت کے استعمال کی تربیت فراہم کرنا ہے

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے 9 افسران نے تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔ پاکستان انٹرپول کے بین الاقوامی چائلڈ سیکسوئل ایکسپلائٹیشن (ICSE) ڈیٹا بیس سے منسلک ہونے والا 71 واں ملک بن گیا

یہ ڈیٹا بیس سال 2009 سے فعال ہے جو دنیا بھر میں ماہر تحقیقاتی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈیٹا اور آلات تک رسائی فراہم کرتا ہے ۔یہ ڈیٹا بیس انٹرپول کے محفوظ ترین گلوبل نیٹ ورک I-24/7 کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے، جو انٹرپول کے تمام رکن ممالک کے نیشنل سینٹرل بیوروز کو آپس میں جوڑتا ہے۔

علاوہ ازیں یہ ڈیٹا بیس تحقیقاتی عمل کو بہتر بنانے، معلومات کے اشتراک اور دوہری تحقیقات سے بچنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔جدید ٹیکنالوجی اور ٹولز سے ہمکنار یہ سسٹم آن لائن بچوں کی استحصال کی تحقیقات میں معاون ثابت ہوگا۔