لندن۔جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن لندن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 10 روز تک قیام کریں گے۔اہم شخصیات کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوں گی ۔
جے یو آئی کے سربراہ کے ہمراہ مفتی راشد سومرو اور مفتی ابرار بھی لندن پہنچے، جہاں ہیتھرو ایئرپورٹ پر پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ان کا استقبال کیا۔ ایئرپورٹ پر جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے مفتی خالد محمود اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
جے یو آئی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا یہ دورہ نجی نوعیت کا ہے اور اس دوران ان کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں ہوں گی۔