اسلام آباد ۔سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلی عدلیہ کے ججز کیخلاف 10 شکایات ناکافی شواہد کی بنا پر خارج کردیں جبکہ اسلام اباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کی جانب سے بھجوائے گئے خط کا بھی جائزہ لیا گیا۔
سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین چیف جسٹس یحی فریدی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ججز کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا گیا۔کونسل میں دوسینئر ججز جسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس منیب اختر نے بھی شرکت کی۔
سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز خط کے مطابق کوڈ اف کنڈکٹ 209(8) پر غور کیا گیا۔جوڈیشل کونسل کا کوڈ ججز کے علاوہ دیگر اداروں پر لاگو ہوتا ہے۔کوڈ اف کنڈکٹ کے معاملے پر مشاورت کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
آئندہ اجلاس میں کوڈ اف کنڈکٹ ترمیم پر غور کیا جائے گا۔سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف 10 شکایات ناکافی شواہد کی بناپر خارج کردی گئیں۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کا بھی تذکرہ ہوا۔کونسل آئندہ اجلاس پر 6 ججز کے خط کے معاملے کو دیکھے گی۔