اسلام آباد(سی این پی)سپیشل جج سنٹرل راجہ آصف محمود کی عدالت نے سینیٹ سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں سوسائٹی کے دو عہدیداران کی عبوری ضمانت خارج کردیں۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کلیم اللہ تارڑ عدالت پیش ہوئے اور دلائل دیے،وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سوسائٹی کے سابقہ سیکرٹری فہیم احمد اور پریزیڈنٹ سلطان محمد فانی کی ضمانت مستردکرنے کا حکم سنادیا جس پر دونوں ملزمان کو عدالت کے باہر سے ہی تحویل میں لے لیاگیا۔یاد رہے کہ عدالت عظمی کی جانب سے لیے گئے سوموٹو کیس میں سینیٹ سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ کے خلاف بعدازانکوائری مقدمہ درج ہوا،سوسائٹی کے عہدیداران کی سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت سے عبوری ضمانت پر تھے،ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے2500 کنال کا شایان ایسوسی ایٹ کے ساتھ ساڑھے چھ کروڑ کا ایگریمنٹ کیا،لیکن سوسائٹی کے نام پہ کوئی زمین ٹرانسفر نہ ہوئی جس سے سوسائٹی کو بھاری نقصان ہوا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">