اسلام آباد۔ حج 2025، وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے مابین حج پروازوں کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا،پی آئی اے کے زریعے سرکاری حج سکیم کے تحت 34ہزار عازمین حجاز مقدس کا سفر کریں گے ،دیگر ائیر لائنز کے ساتھ بھی جلد معاہدے کئے جائیں گے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے اور وزارت مذہبی امور کے مابین عازمین حج کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے لے جانے کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت 35 ہزار سرکاری حجاج کو پی آئی اے سفری سہولت مہیا کرے گی
ترجمان کے مطابق معاہدے پر دستخط وزارت مذہبی امور میں کیے گئے پی آئی اے کے CEO ایئر وائس مارشل عامر حیات اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن نے معاہدے پر دستخط کیے اس موقع پر پی آئی اے کے CEO ایئر وائس مارشل عامر حیات نے حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا ترجمان کے مطابق سعودی ایئرلائن اور دیگر مقامی ایئرلائنز کے ساتھ معاہدات بھی جلد مکمل کیے جائیں گے۔