وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی، رومینہ خورشید عالم کی کوپ 29 کے لئیے نامزد صدر مختار بابائیف سے ملاقات،رومینہ خورشید نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے گول میز کانفرنس میں آذربائیجانی وزیر خارجہ کی شرکت کوسراہا،اقوام متحدہ کی زیر قیادت کوپ 29 سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر آذربائیجان کی خدمات قابل قدر ہیں،آذربائیجان نے بین الاقوامی برادری کو کوپ29 کانفرنس کا انعقاد کرکے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ھے، کانفرنس میں موسمیاتی اقدامات اور ان کے حل کے لئے گفتگو کی جارہی ہے.
سیلاب، ہیٹ ویو اور سموگ کی وجہ سے پاکستان کو مالی امداد کی اشد ضرورت ہے، آب و ہوا کے مسائل سے نمٹنے کے لیے علاقائی نقطہ نظر پر یقین رکھتی ہوں.
اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں V-20 ممالک کی کانفرنس اسلام آباد میں منعقد کرنے کا پروگرام ھے ،کوپ 29 سر براہ اجلاس کے انعقاد میں تعاون اور شراکت پر پاکستان کے مشکور ھیں۔ مختار بابائیف