راولپنڈی غیر ملکی صحافیوں اور این جی اوز کے وفد کا تحفظ سینٹر کا دورہ، اے ایس پی دانیہ رانا اور انچارج تحفظ سینٹر اور وکٹم سپورٹ افسر نے استقبال کیا، اے ایس پی دانیہ رانا نے وفد کو تحفظ سینٹر کی خدمات اور سہولیات سے آگاہ کیا، تحفظ سینٹر راولپنڈی ٹرانسجینڈرز کے حقوق کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کے لیے قائم پاکستان کا پہلا سینٹر ہے، راولپنڈی کے بعد اب پنجاب بھر میں تحفظ سینٹر قائم کیے گئے ہیں،تحفظ سینٹر معاشرہ کے محروم طبقات کے حقوق کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کر رہا ہے.
ٹرانسجینڈرز کے علاوہ خواتین، لاوارث بچوں اور سپیشل افراد کے تحفظ کے لیے بھی تحفظ سینٹر کی خدمات قابل ذکر ہیں، ٹرانسجینڈر قانونی مسائل کے علاوہ دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی تحفظ سینٹر سے رجوع کرتے ہیں، تحفظ سینٹر ٹرانسجینڈرز کی تعلیم، ووکیشنل ٹریننگ، علاج معالجہ اور کاونسلنگ کے لیے بھی کام کر رہا ہے، وفد نے تحفظ سینٹرز کی خدمات کو سراہا اور فراہم کردہ مختلف سہولیات میں دلچسپی کا اظہار کیا،آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق معاشرہ کے محروم طبقات کے تحفظ اور سہولت کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں.