اسلام آباد ۔ ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئیگا یہ بات انھوں نے ضلع بھر کے ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے کے دوران لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی پر مامور افسران کو فرائض کی بطریق احسن انجام دہی کے حوالے سےبریفنگ دیتے ہوئے کی انھوں نے کہا کہ ،عوام کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئیگا، اسلام آباد کے امن پسند شہریوں سے امید کرتے ہیں کہ امن و امان کو یقینی بنانے میں پولیس سے مکمل تعاون کرینگے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">