اسلام آباد ۔پی ٹی ائی کا احتجاج حکومتی حکمت عملی فلاپ عمران خان کے سینکڑوں کارکن فیض آباد پہنچ گئے پولیس اور کارکن آمنے سامنے کارکنوں کی نعرے بازی اتوار کے روز فیض آبادے قریب سینکڑوں کارکن پہنچ گئے فیض آباد میدان جنگ بن گیا۔ جس پر پولیس نے انسو گیس کے شل استعمال کرتے ہوئے انہیں منتشر کی کوشش کی جبکہ کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اسلام اباد ایکسپریس وے سوہان پل اور گرونواع کے علاقوں میں پو لیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں دن بھر جاری رہی ۔
یہ جھڑپیں اسلام آباد سے راولپنڈی شمس اباد تک پھیل گئی مری روڈ پر بھی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے انسو گیس کا کھلے عام استعمال کیا گیا جبکہ دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی کا راولپنڈی اسلام اباد اور اٹک کا فضائی جائزہ لیا گیا وزیر داخلہ نے مذکورہ علاقوں میں سیکیورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا انسو گیس کے شیلنگ کی وجہ سے فیض اباد اور شمس اباد کے گرد و نوا ع کے علاقوں میں پھیل گیا جس سے ان علاقوں کے رہائشی شدید مشکلات کا شکار رہے اسلام اباد پولیس نے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کو حراست میں لے لیا پولیس اور کارکنوں کی جڑپوں کے باعث سارا دن انکھ مچولی جاری رہی جبکہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے اسلام اباد میں سکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعلیٰ کے پی پشاور سے اسلام آباد کیلئے روانہ، بشریٰ بی بی بھی قافلے میں شامل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پشاور سے قافلے کی صورت میں صوابی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں دیگر علاقوں سے بھی قافلے پہنچیں گے جس کے بعد علی امین گنڈا پور کی قیادت میں قافلے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے،دوسری جانب سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ بشریٰ بی بی بھی پی ٹی آئی کے احتجاجی قافلے میں شامل ہیں تاہم بشریٰ بی بی الگ گاڑی میں سوار ہیں،بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بشریٰ بی بی قافلے میں ہیں لیکن قافلے کو لیڈ پارٹی قیادت کرے گی۔
مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا سب کو بشریٰ بی بی کی فکر تھی، لوگ انہیں منا رہے تھےکہ وہ نہ نکلیں، لوگ بشریٰ بی بی کو منارہے تھے۔ راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل جانے والے تمام راستے بنداڈیالہ جیل کی طرف جانے والے راستوں مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ جیل جانے والی مرکزی شاہراہ کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کر رکھا ہے۔