اسلام آباد آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا ڈی چوک کا دورہ ،ڈیوٹی پر مامور اسلام آباد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران سے ملاقات کی اور حوصلہ افزائی کی ،امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں،حالات جیسے بھی ہوں اسلام آباد پولیس ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آ باد سید علی ناصر رضوی نے ڈی چوک اور مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا، فرائض منصبی کی ادائیگی پرمامور اسلام آباد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور انکی حوصلہ افزائی کی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لاءاینڈآرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں،اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لا ئے گی،انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقوں میںگشت کو مزید موثر بنائیں، کسی بھی لاءاینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کے لئے نفری کو بریف کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں، ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکاروں کو مکمل ساز وسامان کے ساتھ بھیجا جائے، افسران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں اور ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں.