اسلام آباد پولیس کا امن و عامہ کی صورتحال کے دوران صحافتی اداروںکے نمائندوں کیلئے اہم اقدامات کا انعقاد،

اسلام آباد پولیس کا امن و عامہ کی صورتحال کے دوران صحافتی اداروںکے نمائندوں کیلئے اہم اقدامات کا انعقاد، اداروں کی جانب سے تفویض کردہ ذمہ داریوں کو بطریق احسن سرانجام دینے کیلئے صحافیوں کو تمام مقامات کی مکمل کوریج کرنے اور کسی بھی پرتشدد وقوعہ کے رونما ہونے پرانکی جان اور ساز وسامان کی حفاظت کیلئے بروقت حفاظتی اقدامات عمل میںلائے جارہے ہیں، انسپکٹر جنرل آ ف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر وفاقی دارلحکومت میں جاری امن و عامہ کی صورتحال کے دوران سرکاری اور نجی صحافتی اداروںکے نمائندوں کیلئے اسلام آباد پولیس کی طرف سے اہم اقدامات جاری ہیں، ان ہدایات کی روشنی میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز جوادطارق نے اسلام آباد پولیس کے افسر تعلقات عامہ تقی جواد کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ تمام ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کو ممکن بنایا جائے ،صحافتی اداروں کی جانب سے تفویض کردہ ذمہ داریوں کو بطریق احسن سرانجام دینے کیلئے صحافیوں کو تمام مقامات کی مکمل کوریج کرنے اور کسی بھی پرتشدد وقوعہ کے رونما ہونے پر بروقت حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جائیں تاکہ ان کی جان اور صحافتی ساز وسامان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے، اسلام آباد پولیس کے افسر تعلقات عامہ تقی جواد نے معاشرے میں صحافیوں کے کردار کوسراہتے ہوئے کہاکہ صحافی ہرشعبہ میں بہترین کردار ادا کررہے ہیں اور بہت سی ایسی معلومات ہیں جو صحافیوں کے پاس موجود ہوتی ہیںجس کی بنیادپر پولیس اپنی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں اور پولیس کا چولی دامن کاساتھ امن و عامہ کے دوران شہریوں کو وقتا فوقتاً تمام صورتحال سے آگاہ رکھنے اور جرائم کے خاتمے کیلئے معاون ثابت ہوتا ہے،صحافیوں اور پولیس کا اچھا تعلق شہر میں امن وامان اور جرائم کے خاتمے کیلئے بہت ضروری ہے،ہم کوشش کریں گے صحافیوں کو بہترین سہولیات مہیا کی جائیں تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاںپیشہ وارنہ انداز میں سرانجام دے سکیں۔