جانی و مالی نقصان کی ذمہ دار ایک عورت ہے،محسن نقوی ، دہشت گردوں کے ساتھ کوئی بات نہیں عطاتارر

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ ،حکومت کا دھرنا دینے والوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ، کیا ہے انھون نے کہا کہ احتجاج کرنیوالوں کے ہاتھوں میں اسلحہ اور غلیلیں تھیںجانی و مالی نقصان کی ذمہ دار ایک عورت ہے، ہمیں اسلام آباد کے شہریوں کا احساس ہے گرفتار ہونیوالوں کی ضمانت نہیں ہو گی، جوبھی ڈی چوک ائیگا اسے گرفتار کیا جائیگا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی ائی والوں نے غریب کے بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، انھون نے کہا کہ ریاست کے صبر کو مت ازمائیں، بشری بی بی ہمت کریں اورفرنٹ سے لیڈ کریں.

عطا تارڑ نے کہا کہ گولی چلانا سب سے اسان کام ہے، افغان شرپسندوں کو اگے لگایا ہوا ہے، یہ پر امن احتجاج نہیں ہے، پولیس والوں پر شیل فائر کیئے گئے، ریاست بالکل کمزور نہیں، رٹ کو برقرار رکھیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پی ٹی آئی احتجاج کے حوالے سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپریس ہائی وے پر چند گھنٹے پہلے نقاب پوش افراد دیکھے گئے جو جدید اسلحہ سے لیس ہیں،انھوں نے کہا کہ یہ افراد آنسو گیس کے شیل چلاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں،کیا آنسو گیس چلانے والی گن یا شیل مارکیٹ میں دستیاب ہوتے ہیں؟ان مظاہرین کے پاس یہ جدید اسلحہ کہاں سے آیا؟ ان افراد کو آنسو گیس چلانے والی گنیں، گرینیڈ، آنسو گیس شیل کیسے دستیاب ہوئےخیبر پختونخوا حکومت کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے، وزیر اطلاعاتشرپسند عناصر کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے، ان کی تمام تفصیلات حاصل کرلی گئی ہی.

، انھوں نے کہا کہ ان شرپسندوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، وزیر اطلاعاتیہ دہشت گرد ہیں، یہ سیاسی جماعت نہیں، ان سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی،کنٹینر، آنسو گیس کے شیل، بنٹے تحریک انصاف کے کارکنوں کے پاس موجود تھے، انھوں نے کہا کہ کیا پرامن احتجاج کے اندر یہ چیزیں لائی جاتی ہیںریڈ زون کی طرف ان کی پیش قدمی کو ہم نے پسپا کیا ہے، نام نہاد انسانی حقوق کے علمبرداروں سے بھی سوال ہے کہ کیا انہیں یہ چیزیں نظر نہیں آتیںرینجرز اور پولیس کے جوان شہید اور زخمی ہوئے، انسانی حقوق کے علمبردار کیا ان چیزوں سے واقف نہیں ہیںکیا خیبر پختونخوا حکومت نے انہیں اسلحہ نہیں دیا و فاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف یا تحریک انصاف کے کسی بھی رہنما، ترجمان سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی،بات چیت سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہوتی ہے، دہشت گردوں کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوتی، زیرو ٹالرینس ہے، کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، نقاب پوش افراد کو کیفر کردار تک ہر صورت پہنچایا جائے گا،ریاست کی رٹ قائم کریں گے، کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔