بشریٰ بی بی غریب لوگوں کی لاشیں بیچنے آئی تھیں،پی ٹی آئی مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا، بیرسٹر دانیال چوہدری

اسلام آباد . اطلاعات و نشریات کے پارلیمانی سیکرٹری اور رہنماء پاکستان مسلم لیگ (ن) بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی غریب لوگوں کی لاشیں بیچنے آئی تھیں،پی ٹی آئی مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا، سکیورٹی کے 6اہلکاروں کی شہادتیں ہوئیں، پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ہلاکتیں گولیوں سے نہیں ہوئیں، سوشل میڈیا پرجھوٹا پراپیگنڈاکیا جا رہا ہےحکومت نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ورنہ سینکڑوں لاشیں ملتیں، غریبوں کو 5 ہزار روپے دے کر لایا گیا تھا،گرفتار افراد میں 37 افغان شہری بھی شامل ہیں، ایک جتھے نے اسلام آباد پر دھاوا بولا جس کا ایک ہی ایجنڈا تھا کہ ملک میں انتشار پھیلایا جائے، گرفتارافغان شہریوں سے آنسو گیس کے شیل ملے افغانیوں کے پاس ایسا اسلحہ ملا جو خیبرپختونخوا حکومت کا تھا، لگ بھگ 100کے قریب کیمروں اور پولیس کی 13بڑی گاڑیوں کو جلایا گیا،افغان شہریوں کے حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے جلد پالیسی دی جائے گی،آئندہ دنوں میں ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہوگی، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ 26 اور 27 نومبر کا دن لوگوں کی یادداشت سے مٹے گا نہیں، گو لیوں سے پی ٹی آئی کے کسی کارکن کی کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، پی ٹی آئی کارکنوں کی اموات کا جھوٹا پراپیگنڈہ کر رہی ہے،، پمز ہسپتال جاکر ایک ویڈیو بنائی گئی اور بتایا گیا کہ یہاں لاشیں موجود ہیں، یہ پلان کرکے آئے ہوئے تھے کہ ان کو لاشیں ملیں، حکومت نے تمام چیزوں کو بہت اچھے طریقے سے ہینڈل کیا، پی ٹی آئی کے لوگوں کے پاس اسلحہ موجود تھا،.

پی ٹی آئی ورکرز علی امین گنڈاپور،بشریٰ بی بی کے کہنے پر فائرنگ کرتے رہے، پی ٹی آئی مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا، سیکیورٹی کے 6اہلکاروں کی شہادتیں ہوئیں، پولیس کی جانب سےرات کو جتنے بھی آپریشن کیے گئے وہ بغیر اسلحہ کے تھے، یہ چاہتے تھے کہ عوام کی لاشوں پر سیاست کریں،حکومت نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور ان کی لاشوں کی سیاست کامیاب نہیں ہونے دی ورنہ سیکڑوں لاشیں ملتیں، غریبوں کو 5 ہزار روپے دے کر لایا گیا تھا، جن 900 سےزائدافراد کو گرفتار کیا گیا ان میں 37 افغان شہری بھی شامل تھے جنہیںلوگوں کو جانیں لینے کے لیے لایا گیا تھا، ان افراد سے آنسو گیس کے وہ شیل برآمد ہوئے جو کے پی حکومت کے تھے، لگ بھگ 100کے قریب کیمروں اور پولیس کی 13بڑی گاڑیوں کو جلایا گیا،گرفتار افراد نے بتایا کہ ہمیں توڑ پھوڑ کے لیے لایا گیا تھا، افغان شہری پکڑے گئے ہیں اس پر وزارت داخلہ کی جانب سے جلد پالیسی دے جائے گی، بیرسٹردانیال چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ گرینڈ آپریشن کل رات کیا گیا تھا اور ان سے بہت سی چیزیں ملی ہیں، ہم انہیں بات چیت کے ذریعے سمجھا رہے تھے کہ اسے دوبارہ 9 مئی نہ بنائیں،لیگی رہنما کامزیدکہنا تھا کہ چیزیں آج بہتری کی طرف جارہی ہیں، یہ پاکستان کے خلاف انٹرنیشنل پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہیں، ہم نے کہا تھا آئیں بیٹھ کر احتجاج پر بات کریں، پرامن احتجاج سب کا حق ہے، لوگوں کی جانیں لینے کا حق کسی سیاسی جماعت کو نہیں، لوگوں کے پیٹ پر گولیاں ماری گئی ہیں، لانگ مارچ کے چکر میں پتہ نہیں کتنے سمگلرز آئے، رات کو گرینڈ آپریشن کیا گیا اس میں بڑی چیزیں سامنے آئیں، رات جو افغان شہری پکڑے گئے اس پر وزیر داخلہ جلد پالیسی دیں گے،بیرسٹر دانیال نے مزید کہا کہ ہمیں یہ بھی پتہ ہے اپنی پریس کانفرنس میں یہ جھوٹے الزامات لگائیں گے، علی امین گنڈاپور ،بشریٰ بی بی یہاں لوگوں کی لاشیں بیچنے آئے تھے،، آئندہ دنوں میں ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہوگی.