31 دسمبر کے بعد کوئی افغان شہری بغیر این اوسی اسلام آباد میں نہیں رہ سکے گا،فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

اسلام آباد . وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ 31 دسمبر کے بعد کوئی افغان شہری بغیر این اوسی اسلام آباد میں نہیں رہ سکے گا،پی ٹی آئی مظاہرین جب سےبھاگے ہیں انہیں اپنی شرمندگی چھپانے کاکوئی طریقہ سمجھ نہیں آرہا ،میں پوچھتا ہوں کہ اگرانکا کوئی بندہ مراہے تو اسکانام بتادیں ،وہ جمعرات کوزیرتعمیر ایف ایٹ انڈر پاس کی سائٹ کے دورہ کے موقع پر میڈیاسے بات کررہے تھے،محسن نقوی نے کہاکہ اسلام آبادمعمول پر آ چکا ہے، فلائی اوور، انڈر پاس کا ٹارگٹ 60 دن ہے،ایف نائن روڈ پہلے ہی کھول دیں گے، ایف نائن سائیڈ پرکام تیزی سے جاری ہے،انہوں نے کہا کہ جب سے مظاہرین بھاگے ہیں، تب سےشور ڈالاہواہے کہ اتنی لاشیں فلاں اسپتال میں ، میں پوچھتاہوں کہ مظاہرین کسی بھی ایک اپنی لاش کانام بتادیں لیکن مظاہرین کواپنی شرمندگی چھپانے کاکوئی طریقہ نہیں مل رہا،میں تو پوچھ رہا ہوں مظاہرین سے کہ بھائی آپ کا کون سے بندہ مرا ہے،اس کا نام بتا دیں، ہم ہائی کورٹ میں مظاہرین کے حوالے سے جامع رپورٹ جمع کروائیں گے،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر کے بعد افغان شہری بغیر این اوسی کےاسلام آبادمیں نہیں رہ سکیں گے.