زرمبادلہ بھیجنے والی کمپنی buzz wallet نے تارکین وطن کے لئے خصوصی ایپ متعارف کروادی ہے، ڈائریکٹر سجاد شال اورعبداللہ قریشی

اسلام آباد . گذشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان کے لیے رقوم کی ترسیل میں ریکارڈاضافہ ھواھے جس میں برطانیہ کابڑھاحصہ ھے، زرمبادلہ بھیجنے والی کمپنی buzz wallet نے تارکین وطن کے لئے خصوصی ایپ متعارف کروادی ہے جس کی لانچنگ کے موقع پر کمپنی کے ڈائریکٹر سجاد شال اورعبداللہ قریشی نےلندن میں میڈیا سےگفتگومیں کہاہےکہ بیرون ملک رھنے والے پاکستانیوں کواپنے پیاروں کےلیےرقوم بھیجنے کےلیے ھمیشہ مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ھےجس میں آسانی پیداکرنےکےلیے گذشتہ بیس سالوں سے رقوم کی ترسیل کا کام کرنے والی کمپنی buzz wallet نےاپنی ایپ لانچ کردی ھےجس سے رقوم کی فوری ترسیل میں مددملے گی اور بیرونی ممالک سے بھیجی جانے والی رقوم صرف ایک کلک سے پاکستان کے اکاؤنٹس میں منتقل ھوجائیں گی۔

ان کا کہناتھاکہ اس ایپ کےاستعمال سے رقوم کی پاکستان ترسیل میں آسانی پیدا ھو گی جبکہ ھم زرمبادلہ کابہترین ریٹ دےرھے ھیں اوراس سے حاصل منافع سےپاکستان میں ھی سرمایہ کاری کی جارھی ھے جسکافائدہ براہ راست پاکستان کوھی ھو گا، انکاکہنا تھا کہ اس وقت پاکستان رقوم بھیجے جانے والے ممالک میں سے گلف کے بعد برطانیہ کا دوسرا نمبر ھے گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان بھیجی جانے والی رقوم کی شرح میں واضح اضافہ ھوا ھے اگر یہی رجحان برقرار رھا تواگلے ڈیڑھ سال میں پچاس بلین ڈالر سے زائد رقوم پاکستان بھجی جاسکتیں ھیں.