آئی جی پنجاب کی زیر علاج زخمی پولیس افسران، اہلکاروں اور رینجرز جوانوں سے ملاقات،آئی جی پنجاب نے ایس پی محمد فاروق بھٹہ، کانسٹیبلز سمیع اللہ، واجد علی اور رینجرز اہلکاروں کی عیادت کی، خیریت دریافت کی ،آئی جی پنجاب کی زیر علاج پولیس افسران و اہلکاروں اور رینجرز جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا، آئی جی پنجاب کی زخمی پولیس اور رینجرز افسران و اہلکاروں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت، پولیس و رینجرز افسران و اہلکار شر پسند عناصر کے پرتشدد احتجاج کے دوران شدید زخمی ہوئے تھے، آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، رینجرز افسران بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے،پولیس و رینجرز کے جوان فرائض کی ادائیگی کے دوران شرپسندوں کی فائرنگ اور تشدد سے زخمی ہوئے، افسران نے جان کی پرواہ کئے بغیر بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرائض سر انجام دئیے، پنجاب پولیس کو ملکی بقا و سلامتی کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہدا اور غازیوں پر فخر ہے .