راولپنڈی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز ریس کورس کا دورہ کیا ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ کی خصوصی دعوت پر ٹریفک ہیڈکوارٹرز تشریف لائے تھے، اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ کی کاوش سے تعمیر ہونے والے ٹریفک میس کا افتتاح کیا ،.
دورے کے دوران آر پی او راولپنڈی سی پی او راولپنڈی اور ایس ایس پی آپریشن سمیت دیگر افسران بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ون ونڈو لائسنسنگ حال کا بھی دورہ کیا اور لائسنس کی سہولیات کا معائنہ کیا ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور لائسنس بنوانے آنے والے شہریوں سے گھل مل گئے اور شہریوں سے لائسنس سے متعلق ملنے والی سہولیات کے حوالے سے سوال و جواب بھی کیے۔